سیالکوٹ(نامہ نگار)نو سالہ بچے سے بدفعلی کی گرفتاری کیلئے پولیس کا چھاپہ ، پولیس پر ملزموںکی فائرنگ کے دوران بدفعلی کرنے والا اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ طارق ڈھڈی کے مطابق درندہ صفت ملزم نے نو سالہ بچے سے زیادتی کی جس سے بچے کی حالت بگڑ گئی جبکہ ملزم فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔ اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ملزم ہلاک ہو گیا۔