لاہور(خبرنگار)انسداددہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ نے نو مئی کو گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میںڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹر کو دلائل دینے کیلئے21 فروری تک مہلت دے دی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد پر عوام کو فسادات پر اکسانے اور بغاوت کا الزام ہے۔