اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں 17 فروری کو دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے سپاہی شاہزیب اسلم (عمر 29 سال، ساکن، ضلع ہری پور) کو ان کے آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطسبق شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوان، شہدا کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ قربانیاں پرعزم اور مادر وطن سے دہشت گردی کے ناسور کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔