پشاور + اسلام آباد / لاہور (آئی این پی) ملک کے صوبہ خیبرپختونخوا میں بارش نے تباہی مچادی جہاں بارش کے باعث گھروں کی چھتیں کرنے کے واقعات میں4 افرادجاں بحق جب کہ 9 زخمی شہری ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پشاور میں بارش کے باعث 4گھروں کو جزوی جبکہ2 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔ ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) پی ڈی ایم اے نے کہا کہ متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، برفباری اور لینڈسلائیڈنگ سے بند سڑکوں کو کھلولنے کے لیے اقدامات تیزکر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے تمام اضلاع کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور اور تیز ہوائیں،پہاڑوں پر برفباری، وادی نیلم میں شدید برفباری ہوئی جس سے رابطہ سڑکوں پرپھسلن سے ٹریفک کی آمدورفت متاثر ،سوات، اپر اور لوئر دیر، ضلع کرم میں برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ، مظفر آباد، دیامر، چلاس اور چمن سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش جب کہ پہاڑوں پر برفباری دیکھنے میں آئی۔ راولپنڈی، اٹک،جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور مری میں تیز ہوائیں اور بارش کے باعث ریسکیو کو ہائی الرٹ رکھا گیا ۔صوبائی دارالحکومت لاہور اور اس کے گردو نواح میں ہلکی بارش ہوئی جس کے نتیجے میں موسم خوشگوار ہو گیا۔لاہور کے مختلف علاقوں شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، گوالمنڈی، قرطبہ چوک، ڈیوس روڈ، مال روڈ، اچھرہ، قینچی، چونگی امر سدھو، گجومتہ، اسلامپورہ، بند روڈ، انار کلی، شالامار باغ، ماڈل ٹان، جوہر ٹان، گلبرگ، گارڈن ٹان سمیت شہر کے دیگر مقامات پر بوندا باندی ہوئی۔قصور، پتوکی، مریدکے، شیخوپورہ اور دیگر شہروں میں بھی ہلکی بارش ہوئی، بادل برسنے کیساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہوا نے سردی میں اضافہ کر دیا۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق افغانستان میں شدید برفباری اور بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے 25 افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ افغان حکام کے مطابق افغانستان کے مشرقی علاقوں میں شدید برفباری اور بارش جاری ہے۔ برفباری اور بارش مشرقی صوبے نورستان اور پنج شیر میں ہوئی۔
خیبر پی کے: بارش نے تباہی مچا دی، چھتیں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 9 زخمی
Feb 20, 2024