رواں سال موبائل فونز درآمدات 138 فیصد، مشینری میں 16.61 فیصداضافہ ہوا

لاہور( کامرس رپورٹر )موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 138 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا جنوری 281 ارب 83 کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد کیے گئے جن کی امپورٹ پر 98 کروڑ 75 لاکھ ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا۔صرف جنوری 2024 میں 54 ارب 64کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد ہوئے، جنوری میں فونز کی درآمد 275 فیصد بڑھی، حجم 19کروڑ 49 لاکھ ڈالر رہا۔دوسری جانب مشینری کی امپورٹ میں مجموعی طور پر 16.61 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، جولائیتاجنوری 4 ارب 35 کروڑ ڈالر کی مشینری درآمد ہوئی، زراعت، آفس، الیکٹریکل اورٹیلی کام مشینری کی درآمد میں اضافہ ہوا جبکہ پاور جنریشن، ٹیکسٹائل اور تعمیراتی مشینری کی امپورٹ میں کمی آئی۔

ای پیپر دی نیشن