پی ایس ایل:آن لائن جوئے کیخلاف آ  ہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے:سی سی پی او

لاہور(نامہ نگار)کیپٹل سٹی پولیس آفیسرلاہور بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی ہے کہ کرکٹ پرآن لائن جوئے کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے اور آن لائن جواء کھیلنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔انہوں نے پاکستان سپر لیگ سیزن 9کے پیش نظر کرکٹ میچوں پر لگائے جانیوالے آن لائن جوئے کی روک تھام کے حوالے سے ہدایت کی کہ آن لائن جوئے کے خاتمے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پرریڈ کئے جائیں۔ سی سی پی او لاہور نے کہاکہ جوئے کی لعنت کے تدارک کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے لوگو ں کو آن لائن جواء کی ترغیب دینے والے سوشل میڈیا اکاونٹس پر بھی کڑی نظر رکھی جائے اور ایف آئی اے سمیت متعلقہ محکموں کے تعاون سے آن لائن جوئے میں ملوث سماج دشمن عناصرسے آ  ہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

ای پیپر دی نیشن