رواں سال اولمپکس میں خاتون باکسر حجاب پہن کر مقابلوں میں حصہ لیں گی

 لندن (این این آئی)رواں سال اولمپکس میں ایک خاتون باکسر حجاب پہن کر مقابلوں میں حصہ لیں گی۔ آسٹریلیا کی باکسر ٹینا رحیمی رواں سال پیرس میں منعقد ہونے والے اولمپکس میں شرکت کریں گی،ٹینا رحیمی حجاب پہن کر اولمپکس میں شرکت کرنے والی پہلی آسٹریلوی باکسر ہوں گی۔27 سالہ ٹینا رحیمی نے بتایا کہ میں آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ اولمپکس میں شرکت کروں گی، میں آسٹریلیا میں پیدا ہوئی تھی اس لیے میں آسٹریلیا کی شہری ہوں۔ٹینا رحیمی کے مطابق میرے والدین ایرانی ہیں اور وہ نوجوانی میں آسٹریلیا آئے تھے، میرے والد ریسلنگ کی وجہ سے یہاں آئے تھے، وہ ایران اور آسٹریلیا میں چیمپئن تھے۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں میرا مختلف ہونا میرے لیے ایک بڑا چیلنج تھا، مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں دوسروں جیسی نظر نہیں آتی یا لباس نہیں پہنتی، جب میں حجاب پہنتی ہوں تو واقعی بہت گرمی لگتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن