ڈھاکہ(این این آئی)بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)کے دسویں ایڈیشن میں(آج)منگل کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ چٹوگرام چیلنجرز اور کھلنا ٹائیگرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا،دوسر ے میچ میں کومیلا وکٹورینز اور رنگپور رائیڈرز کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں (آج)منگل کو میگا ایونٹ کے 39ویں میچ میں چٹوگرام چیلنجرز اور کھلنا ٹائیگرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی،چٹوگرام چیلنجرز کی ٹیم کی قیادت شواگتا ہوم کریں گے جبکہ کھلنا ٹائیگرز کو انعام الحق لیڈ کریں گے،اسی روز کا دوسرا اور ٹورنامنٹ کا 40 واں میچ کومیلا وکٹورینز اور رنگپور رائیڈرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلاجائے گا۔