سینٹ: پی ٹی آئی ارکان، سیاہ پٹیاں باندھ کر ایوان میں آئے

ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینٹ صاددق سنجرانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ پی ٹی آئی اراکین کالی پٹیاں باندھ کر اجلاس میں شریک ہوئے۔ اراکین نے چیئرمین ڈائس کا گھیراؤ کر کے انتخابات میں دھاندلی کے الزمات پر مبنی نعرے بازی کی۔ پی ٹی آئی اراکین نے ہاتھوں میںپلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ بعدازاں احتجاج ختم کرکے سیٹوں پر بیٹھے ایوان میں تقاریر کے دوران قائد ایوان سینیٹراسحاق ڈار نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کے ساتھ گپوں میں مصروف رہے جبکہ پچھلے بنچز پر سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر سعدیہ عباسی اور سینیٹر افنان اللہ بھی ایوان کی کارروائی سے لاتعلق ہو کر گپیں لگاتے رہے۔ ایوان بالا میں سینیٹر مشتاق احمد کے جنسی مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کے بل پر خاصی گرما گرم بحث ہوئی۔ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور بی این پی سمیت کئی جماعتوں نے بل کی مخالفت کی جبکہ جے یوآئی، مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی نے بل کی حمایت کی۔ چئیرمین سینٹ کی جانب سے ووٹنگ کے بعد بل کی مخالفت میں 24جبکہ بل کے حق میں 14اراکین نے ووٹ دیاووٹنگ کے بعد بل مسترد قرار دیا گیا۔ چیئرمین سینٹ نے ایوان کی کارروائی آج (منگل) دن دس بجے تک ملتوی کردی ۔

ای پیپر دی نیشن