لاہور(کامرس رپورٹر)فیشن انڈسٹری کے معروف نام محسن نوید رانجھا نے اپنے برانڈ فیشن ہاؤس میں ایک بڑی توسیع کا اعلان کرتے لندنمیںیجنٹ سٹریٹ کے قریب ڈیزائن اسٹوڈیو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ MNR اسٹوڈیو کا افتتاح 8مارچ کو ایک رنگا رنگ تقریب میں کیا جائیگا۔کریٹیو ڈائریکٹر محسن نوید رانجھا اور منیجنگ ڈائریکٹر ابوبکر نوید رانجھا کی زیر قیادت MNR سٹوڈیو میں مرادنہ اور زنانہ باقاعدہ تیار ملبوسات،لگژری کلیکشن اور شادی بیاہ کے ملبوسات کی مکمل رینج دستیاب ہوگی۔محسن رانجھانے کہا میں لندن میں اسٹوڈیو کے آغازپرخوشی محسوس کررہا ہوں ۔میں انتہائی پرعزم ہوں اور لندن کے فیشن منظر نامے میں ہماری آمد ان میں سے کچھ خواہشات کی تکمیل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ لندن میں مقامی اور غیر ملکی خریداروں کی جانب سے اپنے ملبوسات کی زبردست مانگ کو مد نظر رکھتے ہوئے سٹوڈیو کھولنے کا فیصلہ کیا۔