ہمیںاقتدار سے زیادہ ملکی خودمختاری ‘ عوامی خوشحالی عزیز ہے:منیر قمر واہگہ 

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر چودھری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں بلاول بھٹو کا آئندہ حکومت کا حصہ نہ بنے کافیصلہ عوامی جذبات اور احساسات کی ترجمانی ہے جمہوریت کی خاطر قربانی دیناپیپلز پارٹی کی قیادت کا خاصہ ہے ہمیںاقتدار سے زیادہ پاک وطن کی خودمختاری اور عوامی ترقی وخوشحالی کے علاوہ وقار عزیز ہے اس وقت کوئی بھی جماعت اکیلے حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں فیصلہ جمہوریت کو چلانے کیلئے ذاتی مفاد کو قومی مفادات پر ترجیح دینا وقت کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے چودھری خالق عزیز ورک کے ڈیرہ پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...