شیخوپورہ: عبدالعلیم خان سے خالد محمود‘ اقبال گوپے راکی ملاقات

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) آئی پی پی کے مرکزی صدر عبدالعلیم خان سے پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری و سابق صوبائی وزیر میاں خالد محمود اور ضلعی صدر چوہدری محمد اقبال گوپے رانے ملاقات کی ہے اور انہیں حالیہ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دینے کیساتھ حکومت سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے اس موقع پر عمران امین ایڈووکیٹ ،میاں تیمور خالد چوہدری امجد علی گادی، میاں ہارون خالد مرزا منور بیگ و دیگر موجود تھے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے میاں خالد محمود نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی سیاست اور ریاست میں پل کا کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے اور اسے قومی فریضہ سمجھ کر ادا کرنے کیلئے میدان عمل میں اترچکی ہے پارٹی قیادت کی جاری جدوجہد ملکی اکائیوں کی مضبوطی کا باعث بنے گی اور متحرک، پرجوش اور ولولہ انگیز سوچ عوامی مسائل کے حل کے لئے سنگ میل ثابت ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...