لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ دھاندلی زدہ انتخابات پر اعلیٰ ججوں پر مشتمل جوڈیشنل کمیشن بنایا جائے جو اصل حقائق قوم کے سامنے لائے۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کے انکشافات کے بعد الیکشن کا سارا عمل مشکو ک بن گیا ،تحقیقات کئے بغیر نئی حکومت کا قیام درست اقدام نہ ہو گا۔عوام جعلی مینڈیٹ کے ذریعے بنی جعلی حکومت کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔اس وقت چاروں صوبوں کے عوام الیکشن دھاندلی پر سراپا احتجاج ہیں۔ جماعت اسلامی 23فروری کو پشاور میں جماعت اسلامی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ 8فروری کو ایسے امیدواروںکو بھی کامیاب کروا دیا گیا جن کا اپنے حلقے میں 3 ہزار بھی ووٹ نہیں تھا۔ملک و قوم کو انتشار، سیاسی عدم استحکام اورانارکی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔اس وقت پاکستان کو ساز گار حالات کے لئے مستحکم حکومت کی اشدضرورت ہے۔
الیکشن تحقیقات کیلئے اعلیٰ ججوں پر مشتمل جوڈیشنل کمیشن بنایا جائے‘جاوید قصوری
Feb 20, 2024