رضائے الٰہی کا حصول زندگی کا مشن ہونا چاہیے:میاں جمیل 

Feb 20, 2024

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاں محمد جمیل نے کہا کہ رضائے الٰہی کا حصول زندگی کا مشن ہونا چاہیے۔قرآن و سنت سے دوری کے باعث معاشرے میں بگاڑ پیداہوا۔انہوں نے کہا کہ مذہبی،سیاسی،سماجی اورمعاشی معاملات میں اسلام مکمل رہنمائی کرتا ہے،حضورنبی کریمؐ کی سیرت طیبہ کومشعل راہ بنایاجائے توانفرادی اوراجتماعی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ پرفتن دورمیں پوری توجہ احکامات الٰہی پرمرکوزہونی چاہیے،حقوق اللہ اورحقوق العبادکی ادائیگی یقینی بناکرہی قرب الٰہی حاصل کیا جاسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ دینی فرائض اوردنیاوی ذمہ داریوں سے غفلت کی وجہ بے راہ روی اورافراتفری کوہوا مل رہی ہے۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ ہرشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں کوایسے معاملات پرمکمل توجہ دینا ہوگی۔

مزیدخبریں