لاہور بورڈ کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ  امتحانات کا ٰآغازیکم مارچ سے ہوگا 

لاہور(لیڈی رپورٹر) سیکنڈری سکول سالانہ امتحان 2024 یکم مارچ سے شروع ہو گا۔سالانہ امتحان میں 543400 امیدواران شرکت کریں گے۔198419 پارٹ 2 جبکہ 344909 امیدواران پارٹ 1 میں شرکت کریں گے‘ رول نمبر سلیپس جاری کر دی گئی ہیں۔  بورڈ کی حدود میں 854 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ۔ترجمان لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کرنے کیلئے موبائل انسپکٹرز اور چیئرمین سکواڈ تشکیل دیدئیے گئے ہیں۔ تربیتی ورکشاپس ننکانہ صاحب ، شیخوپورہ ، قصور ، پتوکی ، اور لاہور میں منعقد کی جائیں گی جن امتحانی فرائض سرانجام دینے والے اساتذہ شرکت کریں گے۔ضلع لاہور میں ڈیوٹی  والے اساتذہ کی تربیت کیلئے 24 اور 26 فروری کو 49 اے لارنس روڈ امتحانی مرکز میں ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ورکشاپوں میں ڈاکٹر عنصر اظہر چیرمین لاہور بورڈ  بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ تمام اساتذہ کو ورکشاپ میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...