گوجرانوالہ: ناجائز منافع خور، ذخیرہ اندوزاورمہنگائی بے لگام  

Feb 20, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے مہنگائی کو ساتویں آسمان تک پہنچا دیا۔ پھلوں‘ سبزیوں کی قیمتیں منڈی کی سطح پر کنٹرول کرنے میں ضلعی انتظامیہ ناکام ہو گئی۔ پیاز کی مصنوعی قیمتیں بھی 200سے نیچے نہیں آ رہیں۔ ادھر ہول سیل مارکیٹوں میں بھی اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں پر کنٹرول نہیں پایا جا رہا۔ دالوں پر پچاس سے سو روپے کلو تک پرچون منافع کمایا جا رہا ہے۔ گھی اور آئل بین الاقوامی پام آئل قیمتوں میں 60فیصد کمی اور ڈالر ریٹس میں کمی کے باوجود کارٹلائزیشن مافیا قیمتیں کم نہیں کر رہا جس کا مسابقتی کمیشن کو نوٹس لینا چاہئے۔ فلور ملز کے ٹنوں سرکاری گندم لینے کے باوجود مارکیٹ میں سستے آٹے کی عدم فراہمی کی شکایات ہیں۔ محکمہ فوڈ پنجاب کو فلور ملز کی آن لائن انٹری کر کے سستے آٹے کی فروخت کا ریکارڈ مرتب کرنا چاہئے،اسی طرح چینی ڈیڑھ سو روپے کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے ۔

مزیدخبریں