قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی)چیئرمین نزوا انٹرنیشنل ملک شفاقت علی،مبلغ اسلام حاجی محمد دانیال عطاری کا کہنا تھا کہ دینی تعلیمی ادارے اسلام کے قلعے ہیں جہاں نئی نسل کو قرآن مجید حفظ کروانے سمیت بہترین اخلاقی تربیت بھی فراہم کی جارہی ہے۔ مدرستہ المدینہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام15حفاظ کرام کے اعزاز میں نجی میرج ہال میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات دستار بندی کے موقع پر دوران خطاب کیا۔ اپنے بچوں کو باعمل مسلمان بنانے کے لیے مدارس دینیہ میں داخل کرائیں۔ جس میں بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی دی جاتی ہیں ہمارے جامعات میں ناظرہ سے لیکر یونیورسٹی تک بچوں کو یہی دعوت اسلامی کے ماحول میں تعلیم دی جاتی ہیں۔