گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) سالی کے بیٹے نے ساتھیوں کی مدد سے فرانس پلٹ اپنے ’’آنکل ‘‘کو اغواء کرکے پانچ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کردیا ۔ پولیس نے مغوی کو بازیاب کرواکے ملزمان کو گرفتار اور رقم بر آمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق جلیل ٹائون کا رہائشی نواب سجاد فرانس سے آیا ہوا تھا جو 7فروری کو گھر سے سودا لینے گیا مگر واپس نہ آیا ،تلاش شروع کی تو کوئی سراغ نہ مل سکا ۔نواب سجاد کی بیوی روبینہ نے خاوندکے اغواء کی درخواست دی کہ ملزمان نے فون کرکے اسکی رہائی کے عوض پانچ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا۔سی سی ٹی وی سے معلوم ہوا کہ کار سوار ملزمان اغواء کرکے لے گئے ہیں۔ پولیس ٹیم نے ملزمان کوگرفتار کرکے فرانس پلٹ مغوی کو بازیاب اور 90لاکھ روپے تاوان بھی بر آمد کر لیا ۔اغواء کاروں میں مدعیہ کی بہن آمنہ کا بیٹا اشمل اور اسکا دوست عظمت بھی شامل تھے۔
گوجرانوالہ:خالو کو اغواء کرنے والا ملزم گرفتار ،مغوی بازیاب، رقم برآمد
Feb 20, 2024