گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے نو منتخب ایم پی اے عمانوئیل اطہر جولیس نے کہا ہے کہ چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کی وزیر اعلی پنجاب کے لیے نامزدگی خوش آئند ہے جو لیگی قیادت کا بہترین فیصلہ ہے مریم نواز بے شمارصلاحیتوں اور مضبوط اعصاب کی مالک ہیں جو بطور وزیر اعلی پنجاب بہترین انداز میں صوبہ پنجاب کو چلانے کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔ قائد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور نامزد وزیراعظم میاں شہباز شریف کی رہنمائی میں پنجاب کو مثالی صوبہ بنانے میں فعال کردار ادا کرینگی۔ مریم نواز کی پارٹی خدمات کو کسی بھی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔جب پوری پارٹی لیڈرشپ پابند سلاسل تھی اور لیگی کارکنوں پر مظالم ڈھائے جا رہے تھے ثابت قدمی سے پارٹی کی قیادت سنبھال کر تاریخی خدمات سرانجام دی ۔ان خیالات کا اظہار عمانوئیل اطہر جولیس نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی مخصوص اقلیتی نشست پنجاب نے اپنی رہائشگاہ پر انہیں مبارک باد پیش کرنے والے وفد سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔وفد کی قیادت شہباز آشر پڈھیار کر رہے تھے۔
مریم نواز کی وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے نامزدگی خوش آئند ہے: عمانوئیل اطہر
Feb 20, 2024