ٹیپوٹرکاں والے کے بیٹے کے قتل کی تحقیقات میں اہم انکشافات

Feb 20, 2024 | 13:38

لاہور میں انڈر ورلڈ سے تعلق رکھنے والے ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج کے قتل کے حوالے سےمزید انکشافات سامنے اگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حملہ اور 25 سال سےنامزد ملزم گوگی بٹ کا ذاتی ملازم ہے۔امیر بالاج کو اتوارکی رات ایک شادی کی تقریب میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، اس قتل کے حوالے سےمزید انکشافات سامنے اگئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت ہو گئی ہے اور وہ شیخوپورہ کے نواحی گاؤں کا رہائشی ہے، پولیس نے حملہ آور کی شناخت کے لئے نادرا سے رابطہ کیا تھا۔زیرحراست اہلیہ نے حملہ آورمظہر کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔پولیس کے مطابق حملہ اور 25 سال سے گوگی بٹ کا ذاتی ملازم ہے،تفتیشی ٹیم نے حملہ اور کا دوسرا موبائل قبضے میں لےلیا ہے جس سے وہ گوگی بٹ کے ساتھ رابطے میں تھا۔فون ڈیٹا کے مطابق واردات کے روز حملہ آور نے گوگی بٹ سے متعدد بار رابطہ کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آورمظہر پہلے بھی گوگی بٹ کے کہنے پرمجرمانہ کاروائیاں کرتارہا ہے، اس نے اپنے بہنوئی کو بھی گولیاں ماری تھیں۔ملزم نے 4 شادیاں کررکھی ہیں اور وہ مختلف مقدمات میں جیل کاٹ چکا ہے۔رابطہ ثابت ہونے پر گزشتہ رات پولیس نے گوگی بٹ کےگھر چھاپہ مارتے ہوئے چارگن مین کو حراست میں لے لیا ہےدوسری جانب پولیس کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ حملہ اورمظفرحسین کھبی بھی سرکاری ملازم نہیں رہا۔پولیس کی جانب سے اب انسپکٹر شکیل بٹ کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شکیر بٹ قتل کے وقت بھی لاہور ایئرپورٹ پر موجود تھا، بالاج ٹیپو شکیل بٹ کو چچا کہتا تھا تقریبات میں اکثر دونوں اکٹھےہوتے تھے۔ویڈیومیں بالاج ٹیپو کےساتھ سب انسپکٹرشکیل بٹ نظرآرہاہے، آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی تحقیقاتی ٹیم نےشکیل بٹ کوحراست میں لیا۔واضح رہے کہ امیر بالاج ٹیپو کے والد ٹیپو ٹرکاں والا کو 2010 میں درینہ دشمنی کی پاداش میں قتل کر دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں