روزانہ آدھے گھنٹے کی ورزش خواتین کو مردوں کے مقابلے زیادہ لمبی اور تندرست زندگی دے سکتی ہے.چینی چنگ ڈاؤ یونیورسٹی کی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ خواتین کو مماثل مقدار میں باقاعدگی سے ورزش کرنے سے مردوں کے مقابلے میں زیادہ فوائد حاصل ہوتاہے۔اس تحقیق میں 4 لاکھ سے زائد شرکاء نے حصہ لیا،نتائج سے پتہ چلا کہ البتہ خواتین کے مقابلے میں مرد زیادہ تعداد میں باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں۔ہفتے میں 140 منٹ کی اعتدال پسند ورزش سے خواتین میں کسی بھی وجہ سے قبل از وقت موت کا خطرہ 18 فیصد کم ہوتا ہے۔ اس کے برعکس مردوں کو اسی طرح کے فائدے کے لیے ہفتے میں 300 منٹ کی ورزش کی ضرورت ہوتی ہے۔
خواتین کے لیے تندرست وتوانا زندگی کی ضامن ورزش
Feb 20, 2024 | 15:19