عمر ایوب کے علاوہ بننے والا وزیراعظم جعلی ہوگا،اسد قیصر

Feb 20, 2024 | 16:06

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عمر ایوب کے علاوہ بننے والا وزیراعظم جعلی ہوگا، عمر ایوب ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہیں۔ سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف ہے،ہماری پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت ہے۔باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہمارا انتخابی نشان چھینا گیا۔ پی ٹی آئی اور جے یو آئی شیرانی گروپ کے رہنماوٴں کے اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر جوڈیشل انکوائری کرائی جائے کیونکہ لیاقت علی چٹھہ کے انکشافات کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ الیکشن میں کتنی بڑی دھاندلی کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کے بعد سے یہی مطالبہ کررہے ہیں کہ فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کیے جائیں ۔ پی ٹی آئی اور شیرانی گروپ کا اتحاد قائم رہے گا۔ مولانا گل نصیب ہماری درخواست پر الیکشن سے دستبردار ہوئے۔ملکی معیشت کو آگے بڑھانے کیلئے اکٹھا ہونے کا فیصلہ کیا ہے، انتخابی دھاندلی سے متعلق ہمارا مینڈیٹ تسلیم کیا جائے ۔الیکشن کمیشن اپنا کردار ادا کرے اور ہمیں ہمارا چھینا گیا مینڈیٹ واپس دلائے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل کے پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے اپنے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف، مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماو¿ں نے پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس میں بیرسٹرگوہر، عمر ایوب، روٴف حسن، علامہ راجا ناصر عباس اور چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا موجود تھے۔پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 180 نشستوں پر جیت چکی ہے، ہمارے آزاد امیدواروں نے انتخاب لڑا، وہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ تھے، ہم نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ بھی جاری کیے تھے، ہم نے آزاد امیدواروں کو سپورٹ کیا، وہ جیت گئے۔ انہوں نے اعلان کیا تھاکہ نوٹیفکیشن کے بعد آزاد امیدواروں کو تین دن میں کسی پارٹی کو جوائن کرنا ہوتا ہے، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد نومنتخب ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کو سنی اتحادکونسل میں شمولیت اختیارکرنے کا کہا تھا۔

مزیدخبریں