سیٹیں بحال ہونے تک اپوزیشن میں بیٹھیں گے‘ولید اقبال

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر ولید اقبال نے کہا ہے کہ جب تک ہماری سیٹیں بحال نہیں ہوتیں ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے، جب ہمارا مینڈیٹ ہمیں واپس مل جائے گا تو حکومت بنائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون اور آئین کے دائرے میں جدوجہد جاری رہے گی، ہمارے کچھ امیدواروں کے نوٹیفکیشن بھی اس دھمکی پر روکے گئے ہیں کہ دوسری جماعت میں جائیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا مزید کہنا ہے کہ جیسے جیسے امیدواروں کے نوٹیفکیشن آ رہے ہیں امیدوار سنی اتحاد کونسل میں جا رہے ہیں، ہمارے بانی چیئرمین پر جیل میں مقدمے چلے ہماری زیادہ انتخابی مہم اسی سے ہوئی۔سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل میں ہمارے کیسز کی تعداد 30 سے 35 تک ہے، قانون اور آئین کے دائرے میں ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن