وادی نیلم میں برفباری نے معمولات زندگی کو مفلوج کر دیا

Feb 20, 2024 | 17:06

ویب ڈیسک

وادی نیلم میں تیسرے روز بھی مسلسل برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے، بلتستان میں زلزلے کے باعث مواصلاتی نظام فائبر آپٹک کٹنے کے باعث درہم برہم ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق شاہراہ نیلم دواریاں سے تاوبت تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے جس کے باعث عوام گھروں میں محصو ر ہو کر رہ گئے ہیں، محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ برفباری کل شام تک جاری رہے گی ، مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو تسلی دی ہے کہ جیسے ہی برفباری کا سلسلہ تھم جائے گا مواصلاتی نظام ٹھیک کر دیا جائے گا اور راستے بھی کھول دیئے جائیں گے ۔ راستے درخت گرنے کے باعث بند ہوئے ہیں ۔

مزیدخبریں