مسلمان مسافر کی موجودگی، سعودی طیارے کو ممبئی میں اترنے نہ دیا گیا

سعودی طیارے میں بنگلہ دیشی مسلمان مسافر کی موجودگی کی وجہ سے بھارت نے ممبئی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سعودی ائیر لائن کی پرواز ایس وی 805 ڈھاکا سے ریاض جا رہی تھی کہ بنگلہ دیشی مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ بھارتی فضائی حدود سے گزر رہا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ مسافر کی طبیعت کو مدِنظر رکھتے ہوئے پائلٹ نے طیارے کا رض قریبی ممبئی ایئرپورٹ کی طرف لینڈنگ کیلئے موڑا اور اے ٹی سی ممبئی سے اجازت طلب کی۔ائیر ٹریفک کنٹرولر ممبئی کی طرف سے جواب ملنے تک طیارہ ممبئی کی لینڈنگ اپروچ لے چکا تھا۔ اے ٹی سی ممبئی نے مسافر کی قومیت اور دیگر تفصیلات مانگیں جس پر ممبئی ائیرپورٹ حکام نے بنگلا دیشی مسلمان مسافر کو آف لوڈ کرنے سے انکار کردیا۔صورتحال دیکھتے ہوئے پائلٹ نے دوسرے قریبی کراچی ایئرپورٹ کے اے ٹی سی سے رابطہ کرتے ہوئے طیارے کی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ جس کے بعد اے ٹی سی کراچی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لینڈنگ کی اجازت دے دی۔

ای پیپر دی نیشن