ننکانہ صاحب: گورودوارہ جنم استھان ننکانہ میں ساکا ننکانہ صاحب کی تین روزہ تقریبات بھرپور طریقہ سے جاری ہیں۔تقریبات میں حصہ لینے کے لئے اندرون و بیرون ملک سے سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچے ہیں۔ضلعی حکومت اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے لنگر، ٹرانسپورٹ سمیت سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے۔