پیپلز پارٹی سے راہیں جدا ہو چکیں‘ ججوں کی بحالی کیلئے وکلاء کا ساتھ دیں گے:نوازشریف

لاہور (خبر نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے راہیں جدا ہو چکیں‘ ججوں کی بحالی کے لئے وکلاء کا ساتھ دیں گے‘ مسلم لیگ (ن) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسوس پہلے ہمیں آمریت اب جمہوری حکومت کے خلاف جدوجہد کرنا پڑ رہی ہے۔ پارلیمنٹ کی بالادستی کے مؤقف سے نہیں ہٹیں گے‘ کارکن لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں‘ 5 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اجلاس میں موجودہ پارٹی تنظیمیں توڑنے کی تجویز پیش کی گئی ۔اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ذاتیات کی سیاست نہیں کریں گے اس لئے میں صدر زرداری کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات کا جواب نہیں دوں گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...