لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان ٹیلی ویژن مرکز لاہور نے 25 منٹ دورانیئے کی ایک ڈاکومنٹری ”صوفی محبتوں کے سفیر“ کے ٹائٹل سے تیار کی۔ اس کی چھ اقساط پی ٹی وی ہوم سے آن ایئر ہو چکی ہیں جس کے پروڈیوسر فرقان مجید ہیں۔ اس ڈاکومنٹری میں صوفی ازم کا پیغام، امن، دوسرے عقائد و نظریات کو برداشت کرنا، بین المذاہب ہم آہنگی جیسے اہم موضوعات زیربحث ہیں۔ صوفیا کے پروگرام ریکارڈ کئے جا چکے ہیں۔ ان میں شاہ عبدالطیف بھٹائی (سندھ) لعل شہباز قلندر (سندھ) میت توکلی (کوئٹہ) بھلے شاہ (پنجاب) بابا فرید (پنجاب) جس صوفی کا پروگرام ریکارڈ کیا گیا اس میں انکی شاعری اور موسیقی کا اسلوب بھی پروگرام میں شامل ہوتا ہے۔ عصر حاضر اور صوفی کا وجدں پر سکالرز کے انٹرویو بھی شامل ہیں جس میں ڈاکٹر جاوید اقبال، مفتی نعیمی (مرحوم) ڈاکٹر مہدی، اوریا مقبول جان کے نام شامل ہیں۔