”اسلام فوبیا“ برطانیہ میں سب سے بڑی مسجد کی تعمیر پر پابندی عائد

Jan 20, 2010

سفیر یاؤ جنگ
کراچی (نیوز ڈیسک) برطانوی حکام نے روایتی اسلام دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے اولمپک کھیلوں کے سٹیڈیم کے قریب مشرقی لندن میں یورپ و برطانیہ کی سب سے بڑی مسجد کی تعمیر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جامع مسجد الیاس کی تعمیر پر پابندی کے حوالے سے نیوہیم کونسل انتظامیہ مختلف توجیہات کی جا رہی ہیں لیکن اس کے برعکس مقامی مسلمان اور غیرجانبدار ذرائع کا کہنا ہے کہ ”اسلام فوبیا“ کے شکار لوگوں کے دبا¶ اور 2012ءکو اولمپک کھیلوں کے انعقاد پر اولمپک سٹیڈیم کے قریب ویسٹ ہیم میں مسجد کی تعمیر سے دنیا بھر سے آنیوالے لوگوں میں اسلام کے پھیلنے کے خوف نے کونسل کو تعمیراتی کام پر پابندی لگانے پر مجبور کیا ہے۔ مغربی ذرائع کے مطابق مذکورہ مسجد کی تعمیر رکوانے کیلئے نسل پرست عیسائی 48 ہزار درخواستیں دے چکے ہیں جبکہ مسلمانوں کا ایک گروپ بھی پابندی کے حق میں ہے۔ تبلیغی جماعت کے زیرانتظام مذکورہ مسجد میں بیک وقت 12000 افراد کے نماز پڑھنے کی گنجائش موجود تھی۔ لندن کی مسلم کونسل نے حکام کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔
مزیدخبریں