اسرائیلی بحریہ کے سربراہ دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ کیلئے نئی دہلی پہنچ گئے

ممبئی (جی این آئی) اسرائیلی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل الیزیر میروم دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ کیلئے نئی دہلی پہنچ گئے ہیں جہاں بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نرمل ورما نے ان کا استقبال کیا۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جبکہ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس اور پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکی مندوب رچرڈ ہالبروک بھارت کا دورہ کر رہے ہیں۔ انتہائی معنی خیز قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان قریبی فوجی تعاون اور امریکی عہدیداروں کے بڑھتے ہوئے دورے خطے میں کسی طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہیں۔

ای پیپر دی نیشن