وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے صدرآصف علی زرداری سے ایوان صدرمیں ملاقات کی ہے، جس میں ملکی کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر غورکیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعظم گیلانی نے صدرآصف علی زرداری کو ملک میں جاری سیاسی صورت حال اور اتحادی اوراپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مفاہمتی عمل کے بارے میں آگاہ کیا، صدرنے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے بارے میں آگاہ کیا۔ صدر نے امریکی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں اور ان میں زیر بحث آنے والے امور پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا ۔ صدرآصف علی زرداری سے وفاقی وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بھی ملاقات کی اس موقع پرملکی اقتصادی صورتحال پرتفصیل سے بات چیت کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن