پولیس کے مطابق لوکل روٹ کا ڈرائیورویگن پر جارہا تھا کہ جی پی او چوک پرہائیکورٹ سے باہر آنے والے ایک وکیل کی گاڑی اس سے ٹکرا گئی ، وکیل نے الٹا معافی مانگنے کی بجائے ڈرائیور کو گریبان سے پکڑکر نیچے اتارلیا اوردیگر وکلاء کو بلوالیا۔ سب نے مل کرڈرائیور کو مارمارکر لہولہان کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈرائیورزیونین کے عہدیدارجائے وقوعہ پر پہنچ گئے اورٹریفک بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ زخمی ڈرائیورکو طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس کی وکلاء کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی پر ڈرائیورزپرامن طور پرمنتشرہوگئے۔