ایف آئی اے پنجاب کے مطابق ڈبل شاہ فراڈ کیس میں ملوث مرکزی ملزم امان اللہ ساہی لاہورسے فلائٹ نمبر پی کے سات سو پچیس کے ذریعے ریاض سعودی عرب جا رہا تھا کہ ای سی ایل میں نام شامل ہونے کے باعث پکڑا گیا۔ نیب پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف بارہ کروڑ روپے کے کلیم ہیں، نیب نے ملزم کو تفتیش کے لئے چنبہ ہاؤس منتقل کر دیا ہے۔ ملزم کو جمعرات کی صبح نیب کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کچھ سال پہلے ملزم ڈبل شاہ نے لوگوں کو رقم ڈبل کرنے کا جھانسہ دے کرپچپن ارب روپے سے زائد کا مالی غبن کیا تھا۔