ضلع کشمورمیں گیس پائپ لائن کوشرپسندوں نے دھماکہ خیزمواد سے اڑا دیا جس کے بعد کراچی، حیدرآباد اور سکھر سمیت اندرون سندھ کے مختلف علاقوں کو گیس کی سپلائی بند ہوگئی ۔

Jan 20, 2011 | 14:25

سفیر یاؤ جنگ
سوئی سے کراچی جانے والی گیس پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے ضلع کشمور کی تحصیل تنگوانی کے مقام پر نشانہ بنایا۔ دھماکے سے گیس پائپ لائن کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ گیس کی لیکیج کو روکنے کے لیے انتظامیہ نے سوئی پلانٹ سے گیس کی سپلائی بند کردی ہے، جس کے بعد کراچی، حیدر آباد اور سکھر سمیت اندورون سندھ گیس کی فراہمی معطل ہے۔ واقعے کے فوری بعد ضلعی انتظامیہ اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو سیل کردیا ہے۔ حکام کے مطابق پائپ لائین کی مرمت اور گیس کی بحالی میں دو دن لگیں گے۔
مزیدخبریں