سندھ کے وزیرداخلہ ذوالفقارمرزا نے کراچی کے مختلف علاقوں میں حالیہ سرچ آپریشن پرناراضگی کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ انہیں اوروزیراعلیٰ کواس سے لاعلم رکھاگیا

Jan 20, 2011 | 21:22

سفیر یاؤ جنگ
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پرجواب دیتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ سندھ رینجرز کی جانب سے کراچی میں کیے جانے والے سرچ آپریشن پر صوبائی وزارت داخلہ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا جبکہ رینجرز کو صوبائی وزارت داخلہ کو اعتماد میں لیے بغیر آپریشن کا اختیار نہیں ہے شاید وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی میں رینجرز کو آپریشن کے اختیارات دیئے گئے ہوں کراچی آپریشن سے وزیر داخلہ وزیر اعلی سندھ آئی جی سندھ اور سی سی پی او کراچی تک لاعلم ہیں زوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ وہ سندھ رینجرز کو پولیس کے مساوی دیئے جانے والے اختیارات جو ان کے دستخط سے دیئے گئے ہین اس کو واپس لے سکتے ہیںsot اجلاس میں صوبائی وزیر آب پاشی سیف اللہ دھاریجو
نے سندھ میں بندوں اور کینالوں کو مضبوط بنانے کے لیے قرار داد پیش کی اور اس مین وفاقی حکومت سے استدعا کی کہ وفاقی حکومت اس سلسلے میں فوری فنڈ ریلیز کرے تاکہ آئندہ سیزن مین کسی بھی خطرے سے بچا جاسکے ایوان نے بحث کے بعد قرار داد
متفقہ طور پر منظور کرلی
مزیدخبریں