مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگاڑا نے کہا کہ نواز شریف سندھ کے جتنے بھی چکر لگالیں ، وہ عوامی مقبولیت حاصل نہیں کرسکتے کیونکہ عوام ان کا ماضی جانتے ہیں ۔

Jan 20, 2011 | 21:54

سفیر یاؤ جنگ
وہ کنگری ہاوس کراچی میں آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما پرویز علی شاہ سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نواز شریف کی ماضی کی کرپشن کو نہیں بھولے۔ اس لیے نواز شریف کو سندھ کے دورے کرنے سے کچھ نہیں ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دوہزار گیارہ سختیوں کا سال ہے ، اس میں قدرتی آفات آئیں گی اور سب کو اپنے کیے اعمال کا حساب دینا ہوگا ۔ اس سب احتساب کے کٹہرے میں آئیں گے۔ ایک سوال پر پیرپگاڑا نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک کو صوبائی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے ۔
مزیدخبریں