عالمی نمبرایک رفائیل نڈال، اینڈی روڈک، روبن سودرلینگ، کم کلائسٹرز اور ویرا زونریوا نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی

Jan 20, 2011 | 22:50

سفیر یاؤ جنگ
میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے چوتھے روزعالمی نمبر ایک سپین کے رفائیل نڈال نے سٹریٹ سیٹس میں ایک اورکامیابی حاصل کرلی۔ انہوں نے ریان سویٹنگ کو چھ دو، چھ ایک اورچھ ایک سے شکست کرتیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ تیسرے راؤنڈ میں نڈال کا مقابلہ برنرڈ ٹومک سے ہوگا جنہوں نے فلشیانو لوپزکو اپ سیٹ شکست دی۔ نمبرچارسیڈ سویڈن کے روبن سودرلینگ نے جائلزمیولرکو بآسانی چھ تین، سات چھ اور چھ ایک سے ہرا دیا۔ برطانیہ کے اینڈی مرے کی فتوحات کا سلسلہ بھی جاری رہا، انہوں نے ایلیا مارشینکو کو ایک آسان مقابلے کے بعد چھ ایک، چھ تین اورچھ تین سے شکست دی، قبرص کے مارکوس بغداتیس نے جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو کو اپ سیٹ شکست دے دی۔ دوسری طرف خواتین کے مقابلوں میں سابق عالمی چیمپئن بیلجیئم کی کم کلائسٹرزنے کارلا سوریز نیوارو کو سٹریٹ سیٹس میں چھ ایک اور چھ تین سے صرف بتالیس منٹس میں ہرادیا۔ روس کی ویرا زوونریوا کو اپنی سربین حریف بوجانا کے خلاف کامیابی کے لئے سخت محنت کرنا پڑی تاہم انہوں نے دو چھ، چھ تین اور چھ ایک سے میچ اپنے نام کرلیا۔ چین کی شوئی پینگ نے نمبر سات سیڈ اورسابق عالمی نمبر ایک سربیا کی یلینا یانکووچ کو سات چھ اور چھ تین سے اپ سیٹ شکست دے کر مقابلے سے باہرکردیا۔
مزیدخبریں