مسلم لیگ ق کے مشاہد حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان پیکج پر عملدرامد کروانے میں ناکام ہوچکی ہے، بلوچستان پیکج میں پیش کی گئیں اکسٹھ حکومتی سفارشات میں سے صرف پندرہ پر عملدرامد ہوا۔

Jan 20, 2011 | 23:14

سفیر یاؤ جنگ
ان خیالات کا اظہار مشاہد حسین سید نے لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر بلوچستان سے آئے ہوئے بائیس طلبا و طالبات سے ملاقات کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا بلوچستان پیکج پر عملدرامد نہ کرنا وفاقی حکومت کی غیر سنجیدگی کا واضع ثبوت ہے۔ انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ نئی گریٹ گیم کے باعث بلوچستان عالمی طاقتوں کا اکھاڑہ بن سکتا ہے۔ مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو دست شفقت کی ضرورت ہے اور تمام مسائل مذاکرات سے حل ہونے چاہئیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ ق بلوچستان کے سیکرٹری انفارمیشن شکور مری نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کا جو ذہن پنجاب کے بارے میں بنایا گیا اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
مزیدخبریں