ایوان صدر میں نیول چیف کو نشان امتیاز ملٹری دینے کی تقریب کے بعد آرمی چیف جنرل کیانی نے صدر زرداری سے چائے کی میز پر غیر رسمی ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملکی معیشت اور پارلیمنٹ کی کارروائی سے متعلق مشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان نیٹو حملے کے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پر بھی بات ہوئی۔ اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، ایئر اور نیول چیف ،وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔