کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی رہی ۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں دو سو انسٹھ پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوگیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور مارکیٹ ٹریڈنگ کےپہلےسیشن میں ہی دو سو سے زائد پوائنٹس بڑھ کر گیارہ ہزارآٹھ سو پوائنٹس کی سطح عبورکرگئی۔دوسرے سیشن کے آغاز پرکاروباری سرگرمیوں میں مزید اضافہ دیکھا گیا اورانڈیکس کو ایک وقت میں ساڑھے تین سو سے زائد پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی ٹریڈ کرتے ریکارڈ کیا گیا۔ کاروبار کے اختتام پر لوٹے پاکستان، فاطمہ فرٹیلائزر اور بینکس کے اسکرپٹس میں معمولی پرافٹ ٹیکنگ نے انڈیکس کی تین سو پوائنٹس کی تیزی کو محدود کیا۔کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس دوسو انسٹھ پوائنٹس اضافے کے بعد گیارہ ہزارسات سوپچہترپوائنٹس پربند ہوا۔مجموعی کاروباری حجم سترہ کروڑ چوراسی لاکھ شئییرزرہا جورواں مالی سال کا سب سے زیادہ کاروباری حجم ہے۔بروکرز کا کہنا ہے کہ ہفتے کو وفاقی وزیر خزانہ کیپیٹل گین ٹیکس کے خاتمے کا اعلان کر دیں تو مارکیٹ مزید بہتری دیکھاتے ہوئے بارہ ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کرجائے گی۔ جبکہ دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی رہی۔ ایل ایس پچیس انڈیکس تہتر پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ تین ہزار انیس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں اٹھانوے کمپنیوں کے چونتیس لاکھ تہتر ہزار چار سو اکیاسی حصص کا کاروبار ہوا۔ تینتیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، پانچ کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ ساٹھ کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن