وزیراعظم کی حاضری سے عدلیہ کا وقار بڑھا، شجاعت: اتحادیوں کو کبھی نہیں چھوڑا، اسفند یار

اسلام آباد (این این آئی + اے پی پی) ق لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسےن نے کہا ہے کہ وزےراعظم کی عدالت مےں حاضری سے عدلےہ کا احترام اور وقار بڑھا، اس سے اداروں کے درمےان محاذ آرائی مےں کمی واقع ہوئی۔ سپرےم کورٹ کے باہر مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسےن نے کہا کہ فےصلہ کب اور کےا ہو گا اس کا علم اللہ کو ہی ہے مگر مےں کہنا چاہتا ہوں کہ ہمےں جلد سے جلد عدالتی اور قانونی معاملوں کو نمٹا دےنا چاہئے تاکہ عوام کے حقےقی مسائل کی طرف توجہ دی جا سکے۔ ان مسائل کی وجہ سے لوگوں مےں شدےد بے چےنی پائی جاتی ہے، خاص طور پر مہنگائی نے عوام کا جےنا دوبھرکر دےا ہے، غرےب تنخواہ دار طبقے کی زندگی بہت مشکل ہو گئی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ روایت ہے ہم نے اتحادیوں کو کبھی نہیں چھوڑا۔ سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے این پی کے رہنما نے کہاکہ وزیراعظم کا توہین عدالت نوٹس کے بعد عدالت میں پیش ہونا توہین عدالت کی نفی کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری روایت ہے ہم نے اتحادیوں کو کبھی نہیں چھوڑا۔ اتحادی ہیں تو سپریم کورٹ میں آنا ہی تھا۔ نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کیس میں بھی سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ دوستوں کو دیا جانے والا مشورہ سرعام نہیں بتایا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی وزیراعظم کو بلایا گیا تو وہ ضرور ساتھ آئیں گے۔

ای پیپر دی نیشن