بڑے صوبے پر حکمرانی کرنے والے مسائل میں برابر کے ذمہ دار ہیں: فضل کریم

Jan 20, 2013

لاہور (سٹاف رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام لیڈر بین الاقوامی شطرنج کے مہرے بن چکے ہیں، پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پر حکمرانی کرنے والے اپوزیشن نہیں حکمران ہیں اور ملکی مسائل میں برابر کے ذمہ دار ہیں۔ اسلام آباد دھرنے کے پُرامن اختتام سے ثابت ہوگیا لانگ مارچ میں فوج کا عمل دخل نہیں تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہاکہ الیکشن کمشن نے ذمہ داری پوری کی تو ٹیکس چور، قرضہ خور، جعلی ڈگری ہولڈرز اور جرائم پیشہ افراد انتخابات سے باہر ہو جائیں گے، آستین کے سانپ پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔ پاکستان میں سیاست عوام کے لئے اور عوام کے ذریعے کی بجائے سیاست دولت کے لئے اور دولت کے ذریعے کا فارمولا چلتا ہے۔

مزیدخبریں