لاہور (سٹاف رپورٹر) امیر جماعتہ الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت خطہ کا تھانیدار بننے کے چکر میں پورے جنوبی ایشیاءکو جنگ کی دلدل میں دھکیل رہا ہے۔ حکمران بھارت کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دینے کی بجائے اس کی دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دیں۔ انڈیا نے پاکستانی دریاﺅں پر سے غیرقانونی قبضہ ختم نہ کیا تو آئندہ پاک بھارت جنگ پانی کے مسئلہ پر ہو گی۔ وہ گذشتہ روز جامع مسد القادسیہ چوپرجی میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جماعتہ الدعوة کے مرکزی رہنما حافظ عبدالغفار المدنی، مفتی مبشر احمد ربانی، حافظ سیف اللہ منصور، مفتی عبدالرحمن عابد، مولانا نصر جاوید، مولانا ابوالہاشم، مولانا عتیق الرحمن علوی، مولانا ثنااللہ فاروقی، مولانا محمد ادریس فاروقی، مولانا عبدالرحمن علوی، قاری احمد وقاص و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ امیر جماعتہ الدعوة حافظ محمد سعید نے کہا جب تک مقبوضہ کشمیر پر سے بھارتی قبضہ ختم نہیں ہوتا مظلوم کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ حکمران کشمیریوں کی کھل کر مدد و حمایت کریں۔ کشمیری قوم جنگ آزادی میں خود کو تنہا نہ سمجھے پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔ ڈیڑھ لاکھ سے زائد شہداءکی قربانیاں کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ جس طرح امریکہ افغانستان میں نہیں ٹھہر سکا بھارت بھی مقبوضہ کشمیر میں نہیں ٹھہر سکے گا۔ حکمرانوں کی مجبوریاں ہو سکتی ہیں۔ ہماری کوئی مجبوری نہیں۔ بھارت کو پسندیدہ تجارتی ملک قرار دینا دراصل پاکستان پر حملے سے کم نہیں۔ اس عمل سے بھارت کو فائدہ ملے گا اور پاکستان نقصان میں رہے گا۔