بھارتی ریاست بہار میں کتا 4 لاکھ لیکر فرار

Jan 20, 2013

نئی دہلی (بی بی سی اردو) بھارتی ریاست بہار میں ایک تاجر نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ ایک آوارہ کتا ان کا چار لاکھ روپوں سے بھرا بیگ لے کر بھاگ گیا ہے۔ یہ دلچسپ واقعہ بہار کے دارالحکومت پٹنہ سے ڈیڑھ سو کلومیٹر دور گوپال گنج ضلع میں پیش آیا ہے۔ نکچھید میاں نامی تاجر نے پولیس میں جو رپورٹ درج کرائی ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ نوٹوں سے بھرا بیگ ان کے بستر پر رکھا تھا، وہ نل پر ہاتھ دھونے کے لیے باہر نکلے ٹھیک اسی وقت ایک کتا ان کے کمرے میں گھسا۔

مزیدخبریں