نااہل حکمرانوں کے باعث مسلمان آزمائشوں کا شکار ہیں: میاں جمیل

Jan 20, 2013


لاہور (پ ر) نااہل حکمرانوں کے باعث اسلامی دنیا آزمائشوں کا شکار ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید پاکستان کے مرکزی کنوینئر نے ابوہریرہ شریعہ کالج اقبال ٹا¶ن میں عالم اسلام کے مسائل کے حوالے سے خصوصی نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر قسم کے وسائل کی دستیابی کے باوجود امت مسلمہ کو مختلف محاذوں پر ناکامیوں کا سامنا ہے۔ میاں جمیل نے کہا کہ عالم اسلام کے حکمران باہمی اختلافات ختم کر کے عوام کو ریلیف مہیا کرنے‘ معیشت کو مضبوط کرنے‘ تعلیم و صحت‘ تجارت اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ پلیٹ فارم بنائیں۔

مزیدخبریں