سکھر + خیرپور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں نگران سیٹ اپ وقت پر قائم ہو گا تاہم دو ماہ ہیں اس دوران اپوزیشن لیڈر بھی بن جائے گا پیر پگارا ہمارے مہربان ہیں جو کبھی کبھی نا راض ہو جا تے ہیں اگر وہ نواز شریف سے مل کر الیکشن لڑتے ہیں تو ویلکم کریں گے۔ سکھر ائر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ کراچی میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق پر کسی کو اعتراض ہے تو وہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے۔ سندھ میں خسرے کے حوالے سے صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ کراچی میں حا لات بہتر ہو رہے ہیں ایک دو ٹا رگٹ کلنگ ہو رہی ہے۔ دریں اثنا وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے خیرپور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا نواز شریف 2 مرتبہ وزیراعظم بنے لیکن انہوں نے سندھ کے لئے کچھ نہیں کیا۔ نوازشریف اپنے دور میں کالا باغ ڈیم بنانا چاہتے تھے مگر محترمہ کی کوششوں سے وہ نہیں بنا۔