لاہور (پ ر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال نے پنجاب بھر کے سیشن ججوں کا اجلاس طلب کیا تا کہ 2008 ءتک دائر ہونے والے پرانے مقدمات کو نمٹانے کے لئے ضلعی عدلیہ کو صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کیا جائے۔شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مسرت کا اظہار کیا۔ بہاولنگر، چکوال، لیہ، لودھراں، مظفر گڑھ، خوشاب اور راجن پور اضلاع کی ضلعی عدالتوں کی کارکردگی کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ حافظ آباد، جہلم، نارووال ، پاکپتن اور چنیوٹ کے اضلاع بھی ہدف حاصل کرنے کے قریب ہیں۔