چیف جسٹس ہائیکورٹ کا پولیس تشدد سے ملزم کے باپ کی ہلاکت کا نوٹس سیشن جج اوکاڑہ سے رپورٹ طلب

Jan 20, 2013

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال نے حویلی لکھا میں پولیس کی جانب سے ایک ملزم کے باپ کو تشدد کر کے ہلاک کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ کو معاملہ کی جانچ پڑتال کر کے ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے، حویلی لکھا میں ایک مقدمہ میں ملوث ملزم منور کی گرفتاری کے لئے پولیس نے چھاپہ مارا، ملزم گرفتار نہ ہونے پر اس کے باپ محمد اکبر کو گرفتار کر لیا، محمد اکبر جوڈیشل لاک اپ میں پر اسرار طور پر مردہ پایا گیا۔

مزیدخبریں