لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ طاہرالقادری نے چور دروازے سے اقتدار کی ہوس پوری کرنے کے لئے قومی سیاست میں نقب لگانے کی جو کوشش کی اسے جمہوری قوتوں نے ناکام بنا دیا ہے۔ فلاپ مارچ کے بعد طاہرالقادری کے الزامات اپنی خفت مٹا رہے ہیں۔ اب انہیں اپنے اصل وطن کینیڈا کی فلائٹ پکڑ لینی چاہیے۔ اپنے بیان میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ طاہرالقادری نے جمہوریت کا قبلہ درست کرنے کے نام پر وفاقی دارالحکومت پر لشکر کشی کا راستہ اختیار کرکے غیر جمہوری قوتوں کے ہاتھ مضبوط کئے۔ باشعور عوام نے طاہرالقادری کی فاﺅل پلے کے ذریعے جیتنے کی غیر جمہوری حرکت یکسر مسترد کر دی ہے۔