سکھر (آئی این پی) ورلڈ بینک کے سکھر بیراج کی ری ماڈلنگ کے لئے فنڈز فراہم کرنے سے معذوری ظاہر کر دی ہے۔ ورلڈ بینک کی ٹیم کے سربراہ مسٹر ہین نے سیکرٹری ایریگیشن سندھ بابر علی آفندی کے ہمراہ سکھر بیراج کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تک فنڈز نہیں کہ جس سے سکھر بیراج کی ری ماڈلنگ کی جائے۔ جب فنڈز دستیاب ہوں گے اس کی ری ماڈلنگ اور تعمیر و مرمت کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سکھر بیراج کے انگریزوں کے دور سے بند نو دروازے بھی جلد کھولے جائیں گے۔